Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بھارت دو طرفہ معاہدوں کی منسوخی پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا

Now Reading:

پاک بھارت دو طرفہ معاہدوں کی منسوخی پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
 مزید اشتعال انگیزی  برداشت نہیں کی جائے گی، انتہائی سخت جواب دیا جائے گا

ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے دو طرفہ معاہدوں کی منسوخی کے حوالے سے اپنا موقف دے دیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستان اور بھارت کے مابین کسی بھی دو طرفہ معاہدے کو ختم نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی انہیں منسوخ کیا گیا ہے۔

پاک بھارت دو طرفہ معاہدوں کے حوالے سے دفتر خارجہ کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ضرور ہوا مگر پاکستان نے بھارت کے ساتھ کیے گئے بین الاقوامی معاہدوں کی منسوخی پر کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت سندھ طاس جیسےکئی بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، دفتر خارجہ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا تھا کہ بھارت کے یکطرفہ فیصلوں کے بعد ہم واپس 1948 کی پوزیشن پر آ گئے ہیں اور اب شملہ معاہدے کی حیثیت بھی ختم ہو چکی ہے۔

Advertisement

وزیردفاع کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی، اور بھارت کے حکام نے بھی متعدد مرتبہ اپنے موقف کا اظہار کیا تھا۔ تاہم دفتر خارجہ کا یہ بیان اس بات کو واضح کرتا ہے کہ پاکستان نے ابھی تک اس معاملے پر کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر