احمد آباد میں مودی کا فوٹو سیشن / فوٹو
احمد آباد میں فوٹو سیشن پر مودی شدید تنقید کی زد میں آگئے۔ بھارتی وزیراعظم جائے حادثہ پر اپنی کیمرہ مین ٹیم کے ہمراہ پہنچے۔ بھارتی وزیراعظم نے خوب فوٹ شوٹ کروایا۔
کیمرہ مینوں کی قلابازیاں، گارڈز کاجم غفیراورمودی کی ڈرامے بازیاں بعض بھارتیوں کوایک آنکھ نہ بھائی۔ بس پھرہونا کیا تھا وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔
مودی کو لعن طعن کا وہ سلسلہ شروع ہوگیا جو اب تک بند نہ ہوسکا۔ احمد آباد میں فوٹو سیشن پر مودی شدید تنقید کی زد میں آگئے۔
سب سے زیادہ بدقسمت طیارے کی ٹیل کے نیچے سے کیاگیا فوٹو شوٹ تو مودی کےلئے درد سر بن گیا۔
مکیشن نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے لکھا جہازکی دم اوردم کی طرح چپکے کیمرہ مین واہ مودی جی!۔
سنگیتا اگروال نے لکھا مودی جی 250 سے زیادہ لوگ اجل بن گئے آپ کا فوٹو شوٹ ختم نہیں ہورہا۔ دیویہ نے لکھا بھگوان کے لئے یہ فوٹو سیشن بند کردیں۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کا کہنا تھاکہ مودی ایسے مواقعوں پر بھی اپنی ڈارمے بازیوں سے بازنہیں آتے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم حکام کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچے تھے۔
ان کے ساتھ دیگر حکام بھی موجود تھے۔ گارڈز کی بھی بڑی تعداد ساتھ تھی۔ کیمرہ مینوں نے اس دوران مختلف اینگلز سے تصاویر بنائیں۔
تاہم اب تک سرکاری طور پر یہ نہیں بتایاگیا کہ مرنے والوں کی اصل تعداد کیاہے۔ کتنے زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔ کتنی لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
بعدازاں یہ تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بھارتی شہریوں میں شدیدغم و غصہ پھیل گیا۔
Finally an aviation expert has reached the #planecrash site with his camera to capture minute details.pic.twitter.com/8TiFIkE0Op
— Jitesh (@Chaotic_mind99) June 13, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
