Advertisement
Advertisement
Advertisement

دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

Now Reading:

دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس اہم منصوبے کا سنگِ بنیاد یو اے ای کے نائب صدر، وزیرِ اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے رکھا۔

حکام کے مطابق یہ میٹرو اسٹیشن زمین سے 74 میٹر کی بلندی پر واقع ہوگا، جو دنیا بھر میں کسی بھی میٹرو اسٹیشن کی سب سے زیادہ اونچائی ہو گی۔

یہ اسٹیشن دبئی میٹرو کی نئی “بلیو لائن” کا حصہ ہو گا، جسے دبئی میٹرو کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر 9 ستمبر 2029 کو عوام کے لیے کھولا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کم وقت میں واشنگٹن کے تمام میٹرو اسٹیشنز گھومنے کا عالمی ریکارڈ قائم

Advertisement

بلیو لائن کیکل لمبائی131 کلومیٹرجبکہ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 14 ہیں، جن میں سے 5 زیرِ زمین ہوں گے، اہم انٹرچینج اسٹیشنز: لجداف، راشدیہ اور انٹرنیشنل سٹی ہونگے، جبکہ یہ  مردف، ورقا، سیلیکون اویسس، انٹرنیشنل اکیڈمک سٹی، فیسٹیول سٹی، دبئی کریک ہاربر، راس الخور انڈسٹریل ایریا کو مربوط کرے گا۔

اس منصوبے کے تحت دبئی کریک پر 1.3 کلومیٹر طویل پل بھی تعمیر کیا جائے گا، جو دبئی کریک کے اوپر بنایا جانے والا پہلا میٹرو ٹریک ہوگا۔

حکام کے مطابق بلیو لائن منصوبے کی مجموعی لاگت 56 ارب درہم ہے جو تقریباً 43 کھرب پاکستانی روپے بنتے ہیں، یہ دبئی کی شہری ترقی کی تاریخ کا ایک بڑا سرمایہ کاری منصوبہ شمار کیا جا رہا ہے۔

پہلے ہی دبئی کی ریڈ اور گرین لائنز لاکھوں افراد کو روزانہ سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں، جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ بلیو لائن کے اسٹیشنز جدید ترین سہولیات، ماحول دوست تعمیراتی ڈیزائن اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے مزین ہوں گے۔

یہ منصوبہ نہ صرف دبئی کے عوام کے لیے ایک بڑا سفری سہولت فراہم کرے گا بلکہ شہر کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی حیثیت کو مزید مستحکم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر