Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی حملوں سے خوفزدہ اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، فائرنگ سے 34 فلسطینی شہید

Now Reading:

ایرانی حملوں سے خوفزدہ اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، فائرنگ سے 34 فلسطینی شہید
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس

غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے تازہ ترین واقعے میں مزید 34 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

غزہ کی مرکزی اور جنوبی پٹی میں امداد کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں، جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ: خوراک کی تلاش میں نکلے شہریوں پر اسرائیلی حملے، 59 فلسطینی شہید

اسرائیلی افواج نے امدادی مراکز کے باہر امدادی اشیا کے حصول کے لیے کھڑے 37 فلسطینیوں کو مرکزی غزہ، 23 کو غزہ شہر اور 22 فلسطینیوں کو جنوبی غزہ میں نشانہ بنایا ہے۔

امریکا کی غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے امدای کیمپوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 27 مئی سے اب تک سینکڑوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Advertisement

اقوام متحدہ نے GHF کی جانب سے امداد کی محفوظ ترسیل میں ناکامی پر شدید تنقید کی ہے، جبکہ امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مارچ سے مئی تک عائد مکمل ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ کی پوری آبادی قحط کے خطرے سے دوچار ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے غزہ کی صورتحال کو انسانیت کے ضمیر پر دھبہ قرار دیدیا

غزہ حکومت کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل الثوابۃ نے بتایا کہ اب تک امداد کے لیے جمع ہونے والے 409 فلسطینی مارے جا چکے ہیں اور 3,203 زخمی ہوئے ہیں۔

یونیسف نے بھی خبردار کیا ہے کہ غزہ پانی کی قلت کا شکار ہے اور یہاں کے پانی کے نظام منہدم ہو چکے ہیں۔

یونیسف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں کہا، “بچے پیاس سے مرنا شروع ہو جائیں گے، صرف 40 فیصد پانی کی فراہمی کے نظام کام کر رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ GHF کا امدادی نظام صورتحال کو مزید خراب کر رہا ہے۔

ایلڈر نے بتایا کہ انہوں نے خواتین اور بچوں کے زخمی ہونے کی کئی داستانیں سنی ہیں، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جو ٹینک کے گولے لگنے کے بعد زخمی ہوا اور بعد میں انتقال کر گیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ امدادی مراکز کے کھلنے اور بند ہونے کی واضح معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر