جنوبی افریقہ میں بدترین موسمی حالات کے باعث دوصوبوں میں شدید برفباری اور سیلاب سے 49 افراد ہلاک اور درجنوں مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کی ریاست مشرقی کیپ میں شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر ہوکر رہ گیا، مختلف حادثات میں 49 افراد ہلاک جبکہ 5 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ بچوں کو اسکول لے کر جانے والی بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 3 بچوں کو بچا لیا گیا، بس پر سوار بچوں کی تعداد معلوم نہ ہوسکی، دوسرے صوبے میں سیلابی پانی میں بہہ کر متعدد افراد ہلاک ہوگئے،7 کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔
خبرایجنسی کے مطابق ایک اور سڑک حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جنوبی افریقہ کو گزشتہ دنوں میں شدید برف باری، بارشوں اور تیز ہواؤں کا سامنا رہا، خراب موسم کے باعث ان دونوں صوبوں میں کچھ بڑی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
