Advertisement
Advertisement
Advertisement

67 گھنٹے سے بجلی غائب، کراچی کے پمپ بند، شہری پانی کی بوند کو ترس گئے

Now Reading:

67 گھنٹے سے بجلی غائب، کراچی کے پمپ بند، شہری پانی کی بوند کو ترس گئے

شہر قائد میں پانی کی فراہمی ایک بار پھر شدید متاثر ہو گئی ہے کیونکہ کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کے باعث واٹر کارپوریشن کی اہم تنصیبات پر بار بار بجلی کا بریک ڈاؤن ہو رہا ہے۔

سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ڈملوٹی، کے تھری اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشنز ہیں، جہاں بجلی کی بندش سے لاکھوں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر 24 گھنٹے بعد بجلی کی جزوی بحالی کے فوراً بعد ایک مرتبہ پھر بریک ڈاؤن ہوا، جس سے ملیر کینٹ، کوکراپار اور میمن گوٹھ کے علاقوں میں پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق صورتحال شدید تشویشناک ہے کیونکہ نارتھ ایسٹ کراچی اولڈ پمپ ہاؤس پر تو بجلی بحال ہو چکی ہے، تاہم باقی تنصیبات اب بھی متاثر ہیں۔

ذرائع کے مطابق، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن کا آغاز 26 جون کی رات 10 بجے ہوا، جسے اب 67 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، مگر فالٹ تاحال دور نہیں کیا جا سکا۔

Advertisement

اس طویل تاخیر کی ذمہ داری براہ راست کے الیکٹرک پر عائد ہوتی ہے، جس کی عدم توجہی سے شہر کو اب تک 235 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، کے تھری پمپنگ اسٹیشن کے دو اہم پمپ بھی بجلی نہ ہونے کے باعث بند ہیں، جس کی وجہ سے ناظم آباد، نیو کراچی، لانڈھی، کورنگی سمیت شہر کے کئی علاقے پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر