Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹويوٹا خریدار ہوشیار، جولائی سے گاڑیاں ہو رہی ہیں مہنگی، قیمت جانیے

Now Reading:

ٹويوٹا خریدار ہوشیار، جولائی سے گاڑیاں ہو رہی ہیں مہنگی، قیمت جانیے
ٹویوٹا کی لگژری برانڈ کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گا

ٹویوٹا گاڑیوں کے شوقین حضرات کو اپنی من پسند گاڑی کی خریداری کے لیے مزید پیسے خرچ کرنا ہوں گے۔

جاپانی کار ساز ادارہ ٹويوٹا موٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ میں فروخت ہونے والی بعض گاڑیوں کی قیمتوں میں جولائی 2025 سے اوسطاً 270 ڈالر کا اضافہ کرے گا۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درآمدی گاڑیوں اور آٹو پارٹس پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم، ٹويوٹا کے ترجمان نے اس بات کی تردید کی ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ براہِ راست ٹیکس کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔

ٹويوٹا کے ترجمان نوبو سوناگا کے مطابق یہ اضافہ ہماری قیمتوں کے باقاعدہ جائزے کا حصہ ہے، جسے ہم وقتاً فوقتاً مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کرتے ہیں۔

مزید برآں، ٹويوٹا کی لگژری برانڈ ‘Lexus’ کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اوسطاً 208 ڈالر کا اضافہ کیا جائے گا۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق، عالمی آٹو مارکیٹ میں جاری اقتصادی دباؤ، کرنسی کے اتار چڑھاؤ، اور پالیسی تبدیلیاں بھی کار ساز اداروں کے فیصلوں پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر