
جی ٹی روڈ پر واقع ٹیکسلا کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ڈمپر ڈرائیورز نے قومی شاہراہوں کی حفاظت پر مامور موٹروے پولیس اہلکار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں متعدد افراد کو ڈنڈوں اور لوہے کی راڈز سے لیس ہو کر ایک وردی پوش پولیس اہلکار پر حملہ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی دکھائی دیتا ہے کہ موٹروے پولیس اہلکار اپنی جان بچانے کے لیے منت سماجت کر رہا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اہلکار نے ایک اوورلوڈ ڈمپر کو روکنے کا اشارہ کیا۔ ڈمپر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہلکار نے اسے زبردستی روکا۔
اس دوران ڈرائیور نے اپنے ساتھیوں کو موقع پر بلوایا، جنہوں نے آ کر پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا۔
موٹر وے پولیس کے مطابق تشدد میں ملوث تین ڈمپر ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دو ڈمپر گاڑیوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اہلکاروں پر حملہ نہ صرف قانون شکنی ہے بلکہ یہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News