Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر ایران دوبارہ یورینیئم افزودگی شروع کرتا ہے تو امریکی حملہ ہوگا، ٹرمپ

Now Reading:

اگر ایران دوبارہ یورینیئم افزودگی شروع کرتا ہے تو امریکی حملہ ہوگا، ٹرمپ
اگر ایران دوبارہ یورینیئم افزودگی شروع کرتا ہے تو امریکی حملہ ہوگا، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ / فائل فوٹو

 نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران یورینیئم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کرتا ہے تو امریکہ اس پر پھر سے فوجی حملہ کرے گا۔

دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی, تاہم اب اسرائیل ایران سیزفائر پر اچھے سے عمل ہورہا ہے اور جنگ بندی کے بعد میرے کہنے پراسرائیلی طیارے واپس آگئے تھے۔ 

مزید پڑھیں: امریکی صدر کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام ٹرمپ نے مخالفین کو گھٹیا، خاتون رکن کو چوہیا کہ ڈالا

انہوں نے کہا کہ ایران میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جو سب کےلیے اہم ہیں، ایران میں فردو جوہری سائٹ تباہ کردی اور فردو جوہری سائٹ پراب تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ 

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی صورت یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،  اب ایران طویل عرصے تک ایٹمی مواد نہیں بناسکے گا اور ایران کے لیےاب جوہری ہتھیاربنانا بہت مشکل ہے۔

Advertisement

صحافی کے سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے ایران پر حملہ کرکے جنگ ختم کردی، اب اگر ایران یورینیئم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کرے تو اس پر  پھر حملہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ نے سیکریٹری جنرل نیٹوکی پرائیویٹ چیٹ عیاں کردی

غزہ سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ غزہ کے معاملے پربھی بڑی پیش رفت ہورہی ہے۔ 

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی حملےکے بعد اب ایران ایٹمی ہتھیار بنانے سےبہت دور ہے، امریکی صدر کے اقدام سےایران کے جوہری پروگرام کوکافی حد تک بلکہ زیادہ نقصان پہنچا ہے جس کی مزید  تفصیلات لےرہے ہیں۔ 

سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ ٹرمپ نے نیٹو ممالک کو دفاعی اخراجات بڑھانے پر آمادہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر