
سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کے بعد مختلف قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر نظرثانی درخواستوں کے فیصلے سامنے آگئے ہیں، جس کے تحت مجموعی طور پر 77 ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔
اس فیصلے کے نتیجے میں مختلف سیاسی جماعتوں کی نشستیں واپس آئیں اور کئی ارکان کو اپنے اپنے اسمبلیوں میں دوبارہ نمائندگی کا موقع ملا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کی 3 غیر مسلم نشستوں پر ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخواہ سے 8 خواتین ارکان اور پنجاب سے 11 خواتین ارکان کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر رکنیت بحال ہوئی ہے۔
اس فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کی 14، پیپلز پارٹی کی 5 اور جے یو آئی کی 3 نشستیں بحال ہو گئیں۔
مزید پڑھیں: 12 جولائی 2024 کا فیصلہ کالعدم، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم، فیصلہ سنا دیا گیا
پنجاب اسمبلی کی 24 خواتین ارکان اور 3 غیر مسلم ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی۔ سندھ اسمبلی سے 2 خواتین اور 1 غیر مسلم رکن کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی سے 21 خواتین ارکان اور 4 غیر مسلم ارکان کی رکنیت بحال ہو گئی ہے۔
سب سے زیادہ نشستیں بحال ہونے والی جماعت مسلم لیگ ن کی ہے، جس کے 44 ارکان کی نشستیں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں واپس آئیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی سے جے یو آئی کی 10 اور ن لیگ کی 7 نشستیں بحال کی گئیں۔ پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کی 23 نشستیں، پی پی کی 2، ق لیگ اور آئی پی پی کی 1، 1 نشست بحال ہوئی ہے۔
سندھ اسمبلی سے ایم کیو ایم کی 1 اور پی پی کی 2 نشستیں بحال کی گئیں۔
جے یو آئی کی 13، پی پی کی 15 اور ایم کیو ایم کی ایک نشست بحال ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ آئی پی پی، ق لیگ، اے این پی اور پی ٹی آئی کے ایک ایک رکن کی نشست بھی بحال کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News