
لبنانی وزیراعظم نواف سلام کا طیارہ ایرانی میزائل حملوں کے بعد بحرین کی فضائی حدود میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا۔
وزیراعظم نواف سلام اس وقت قطر کے سفر پر تھے جب ایرانی حملے شروع ہوئے، جس کی وجہ سے قطر کی فضائی حدود بند کر دی گئی تھی۔
لبنانی حکام کے مطابق، نواف سلام قطر پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم ایرانی حملوں کے بعد قطری فضائی حدود کی بندش کے سبب طیارے کا رخ بحرین کی جانب موڑنا پڑا۔
بحرینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ نواف سلام اس وقت بحرین میں موجود ہیں، اور ان کا طیارہ بحرین میں بحفاظت لینڈ کر چکا ہے۔
اس حوالے سے بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے بعد بحرین نے بھی اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر رکھا ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع خطرے سے بچا جا سکے۔
لبنانی حکام نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وزیر اعظم نواف سلام کی حفاظت کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News