Advertisement
Advertisement
Advertisement

آر سی بی کی آئی پی ایل 2025 کی فتح کے جشن میں بھگدڑ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Now Reading:

آر سی بی کی آئی پی ایل 2025 کی فتح کے جشن میں بھگدڑ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے

رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کی آئی پی ایل 2025 کی فتح کے دوران چیناسوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہزاروں شائقین اپنی ٹیم کی پہلی آئی پی ایل ٹائٹل کی فتح کے جشن میں شرکت کے لیے اسٹیڈیم کے دروازوں کے باہر جمع ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آر سی بی نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز کو 6 رنز سے شکست دے کر 18 سال بعد اپنا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتا تھا۔

اس جیت کے بعد بنگلورو میں جشن منانے کے لیے شائقین کی ایک بڑی تعداد چیناسوامی اسٹیڈیم کے باہر جمع ہو گئی، جس سے افراتفری پھیل گئی اور ہجوم کے دباؤ کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔

مزید پڑھیں: رائل چیلنجز بینگلورو نے آئی پی ایل کا ٹائیٹل پہلی بار نام کر لیا،کوہلی آبدیدہ

Advertisement

ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ہجوم اور ٹریفک کی وجہ سے ایمبولینسز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ریسکیو آپریشن میں تاخیر ہوئی۔

آر سی بی کی جشن منانے والی اوپن ٹاپ بس پریڈ کو بنگلورو ٹریفک پولیس اور کرناٹک کے ہوم منسٹر نے سیکیورٹی اور ٹریفک مسائل کی وجہ سے منسوخ کر دیا تھا، تاہم اس کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد ودھان سودھا اور چیناسوامی اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئی۔ اس صورتحال نے تشویش پیدا کی اور حادثے کی صورت اختیار کر لی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر