قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر حسن نواز نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنی زندگی کی نئی اننگ کا آغاز کردیا ہے۔
حسن نواز کی شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جس میں انہیں اپنی دلہن کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن نواز کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی ہے جس میں ان کے رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: حسن نواز نے ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا
سامنے آنے والی شادی کی تصاویر غالباً مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریبات کی ہیں جس میں دولہا نے آف وائٹ کوٹ اور دھانی رنگ کا کرتا شلوار زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ دلہن کو روایتی سرخ رنگ کے لہنگے اور مہندی میں دھانی رنگ کے لہنگے میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ ولیمے کی تقریب میں دلہن نے منٹ گرین رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ حسن نواز نے کچھ عرصہ قبل ہونے والی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار تیز ترین سنچری اسکور کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
