اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے یمن میں ایک کارروائی کے دوران حوثی ملیشیا کے اہم عسکری کمانڈر وں کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، اسرائیل نے یہ حملہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر اور دیگر سمندری راستوں میں جاری کارروائیوں کے ردعمل میں کیا، جو حالیہ مہینوں میں اسرائیلی اور مغربی مفادات کے خلاف بڑھی ہیں۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کا حوثی باغیوں سے بحری جہازوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ
اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نشانہ بنائے گئے کمانڈرز میں حوثی ملٹری چیف محمد عبدالکریم بھی شامل ہیں۔ تاہم، ابھی تک حوثی قیادت یا یمنی حکام کی جانب سے اس حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں اسرائیل، ایران، اور ان کے حامی گروہوں کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔
دوسری جانب، عالمی برادری صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے کیونکہ یمن میں کسی بھی قسم کی نئی کارروائی، پہلے سے جاری انسانی بحران کو مزید سنگین بنا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
