Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرمپ نے ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

Now Reading:

ٹرمپ نے ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا
ٹرمپ کا "بیہودہ خط" تنازع، وال اسٹریٹ جرنل اور مالک پر 10 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال امریکا اس جنگ میں شامل نہیں ہے۔

امریکی ٹی وی چینل کی سینئر صحافی ریچل اسکاٹ سے آف کیمرا گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اسرائیل-ایران جنگ میں شامل ہوسکتا ہے، تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ “فی الحال امریکا اس جنگ میں شامل نہیں ہے”۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت جاری ہے، اگر بات چیت کامیاب نہ ہوئی تو ہم تمام آپشنز پر غور کریں گے۔

مزید پڑھیں: کیا واقعی ایران کے بعد دوسرا نمبر پاکستان کا ہے ؟ ،نیتن یاہو کے ویڈیوکلپ پربحث چھڑگئی

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی کو “زیادہ سے زیادہ دباؤ” کی حکمت عملی قرار دیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ہم فوجی کارروائی بھی کر سکتے ہیں، امریکی صدر نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے دو ماہ کی ڈیڈلائن بھی مقرر کی ہے۔

ایران نے اسرائیل کی حالیہ فضائی حملوں کے جواب میں کہا ہے کہ جنگ کے دوران مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے بعد مذاکرات ممکن ہوں گے، ایران نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے قطر اور عمان کے ذریعے ثالثی کی درخواست کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر