Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکیہ میں 5.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، خوف سے لوگوں نے عمارتوں سے چھلانگ لگا دی

Now Reading:

ترکیہ میں 5.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، خوف سے لوگوں نے عمارتوں سے چھلانگ لگا دی
ترکیہ کے مغربی علاقے سندرگی میں 6.1 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں منہدم

ترکیہ کے جنوبی مغربی سیاحتی شہر مارمارس میں اچانک آنے والے 5.8 شدت کے زلزلے نے ہر چیز کو لرزا کر رکھ دیا۔

زلزلے کے جھٹکوں نے نہ صرف عمارتوں کو ہلایا بلکہ شہریوں کے دلوں میں بھی خوف کی ایک لہر دوڑا دی۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے وقت آیا، جب بیشتر لوگ اپنے گھروں یا دفاتر میں موجود تھے۔ جھٹکے اتنے شدید تھے کہ شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کھلے میدانوں اور محفوظ مقامات کی جانب دوڑنے لگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، زلزلے کے باعث 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک 14 سالہ لڑکی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں: ترکیہ اور شام میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی، مزید اضافے کا خدشہ

Advertisement

کئی افراد اس وقت زخمی ہوئے جب وہ اپنی جان بچانے کے لیے بلند عمارتوں سے چھلانگ لگاتے ہوئے نیچے گرے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال کسی رہائشی عمارت کے گرنے یا بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم خوف کے مارے کئی افراد نے بلند عمارتوں سے چھلانگ لگا دی، جس کی وجہ سے زخمیوں کی تعداد بڑھی۔

زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خطرہ موجود ہے اور ریسکیو ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ اسپتالوں میں الرٹ جاری ہے۔

ماہرین ارضیات کے مطابق زلزلہ زمینی سطح سے نسبتاً کم گہرائی پر آیا، جس کی وجہ سے اس کے جھٹکے زیادہ شدت کے ساتھ محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ 2023 میں بھی ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے میں ہزاروں افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر