
پورٹ قاسم چینل کے قریب تیز ہواؤں کے باعث ماہی گیروں کی ایک کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر لاپتہ ہوگیا، جبکہ چار کو بچا لیا گیا۔
کشتی میں پانچ ماہی گیر سوار تھے، ریسکیو ٹیموں اور مقامی ماہی گیروں کی مدد سے چار افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا، تاہم عثمان نامی ایک ماہی گیر اب تک لاپتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز نے 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا
پاکستان فشر فوک فورم کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ رات گئے پیش آیا جب شدید موسمی حالات، خصوصاً تیز ہواؤں کے باعث کشتی بے قابو ہو کر پانی میں الٹ گئی۔
کمال شاہ نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ سمندر میں حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور ماہی گیروں کو پیشگی موسمی اطلاعات فراہم کی جائیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتا ماہی گیر کی تلاش میں تیزی لائی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News