Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی یو اے ای صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Now Reading:

وزیراعظم کی یو اے ای صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اپنے سرکاری دورۂ متحدہ عرب امارات کے دوران یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی صورتِ حال اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ خاص طور پر اقتصادی، تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں اماراتی سرمایہ کاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں تعاون، پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی غور کیا گیا، خاص طور پر جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے یو اے ای کی قیادت کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔

Advertisement

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام سطحوں پر قریبی رابطے برقرار رکھنے اور علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام جاری رکھا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

اس اہم ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر