Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور، عیدالاضحیٰ پر بسیارخوری، ہزاروں شہری گیسٹرو میں مبتلا ہو کر اسپتال پہنچ گئے

Now Reading:

لاہور، عیدالاضحیٰ پر بسیارخوری، ہزاروں شہری گیسٹرو میں مبتلا ہو کر اسپتال پہنچ گئے
اسپتالوں میں ایمرجنسی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے

عید الاضحیٰ کے موقع پر لاہور میں زیادہ گوشت کے استعمال کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد گیسٹرو کی بیماری کا شکار ہو گئی ہے، جس سے شہر کے اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

گیسٹرو کی علامات جیسے پیچش، قے، پیٹ کی درد اور پانی کی کمی نے عید کی خوشیوں میں غم کی لہر ڈال دی ہے۔

گزشتہ رات سے اب تک لاہور کے چھ بڑے سرکاری اسپتالوں میں 9 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 ان اسپتالوں میں میو اسپتال، جناح اسپتال، سروسز اسپتال، جنرل اسپتال اور گنگارام اسپتال شامل ہیں۔

میو اسپتال میں کل شام سے لے کر اب تک 2 ہزار سے زائد مریض علاج کے لیے آئے ہیں، جبکہ جناح اسپتال میں بھی 1500 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

 سروسز اسپتال میں 1200 سے زائد مریضوں کا علاج جاری ہے۔

اسی طرح، جنرل اسپتال اور گنگارام اسپتال میں بھی ایک ہزار سے زائد مریض گیسٹرو کی علامات کے ساتھ لائے گئے ہیں، جس سے اسپتالوں میں ایمرجنسی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ پر گوشت کی زیادہ مقدار اور غیر ضروری طور پر کھانے پینے کی عادت نے شہریوں کو گیسٹرو کی طرف مائل کر دیا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کو پانی کی کمی سے بچنے، خوراک میں احتیاط اور صاف ستھری خوراک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر