Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی ورلڈ پولیس ایمپائر گیمز میں شرکت کیلیے امریکا روانہ

Now Reading:

سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی ورلڈ پولیس ایمپائر گیمز میں شرکت کیلیے امریکا روانہ

سندھ پولیس کے پروفیشنل باکسر، شہیر آفریدی، امریکہ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ برمنگھم، الاباما میں ہونے والے ورلڈ پولیس ایمپائر گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہ ایونٹ 28 جون سے 7 جولائی تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر سے 80 سے زائد ممالک کے پولیس ایتھلیٹس شرکت کریں گے۔

شہیر آفریدی نے ایونٹ سے قبل اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے پہلے پاکستان کے لیے کامیابیاں حاصل کیں، اس مرتبہ بھی میں گولڈ میڈل جیتنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ایمپائر امیچرز مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنا میرے لیے ایک بڑا چیلنج اور مقصد ہے، اور میں اپنی محنت اور لگن سے اس میں کامیاب ہوں گا۔

شہیر آفریدی نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئی جی سندھ کی جانب سے ملنے والی حمایت اور تعاون کے لیے میں بے حد مشکور ہوں۔ ان کی مدد سے ہی میں اس ایونٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے تیار ہوں۔

Advertisement

یہ ایونٹ دنیا بھر کے پولیس ایتھلیٹس کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں وہ اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور مختلف کھیلوں میں گولڈ میڈلز کے لیے مقابلہ کرتے ہیں۔

شہیر آفریدی کی شرکت سندھ پولیس کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر پولیس ایتھلیٹس کی حمایت کا ایک اہم قدم ہے، جو نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک فخر کی بات ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر