Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ہیرو ارشد ندیم کی خدمات فراموش، کوئی وزیر استقبال کے لیے نہ پہنچا  

Now Reading:

قومی ہیرو ارشد ندیم کی خدمات فراموش، کوئی وزیر استقبال کے لیے نہ پہنچا  
قومی ہیرو ارشد ندیم کی خدمات فراموش، کوئی وزیر استقبال کے لیے نہ پہنچا  

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا جھنڈا بلند کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو پنجاب حکومت نے فراموش کردیا، کوئی وزیر استقبال کو نہ پہنچا۔

جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا جھنڈا بلند کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو پنجاب حکومت نے فراموش کردیا، وہ رات گئے لاہور ایئرپورٹ پہنچے لیکن ان کا استقبال کرنے کے لیے کوئی وزیر یا مشیر موجود نہ تھا۔

قومی ہیرو کی یوں بے قدری کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، حکومتی رویے کو بے حسی، احسان فراموشی اور قومی ہیروز کی بے قدری سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2025: پاکستان نے 8 طلائی تمغے جیت لیے

معروف وکیل میاں داؤد نے ایکس ( ٹوئٹر) پر لکھا، ’’ سر یہ ہے آپ کا اصل وژن جب اتھلیٹ ارشد ندیم کو اپنی مکروہ نمائش کیلئے استعمال کرنا تھا تو “سر یہ سب آپ کا وژن ہے” جیسی جعلی ویڈیوز بنانے تک چلے گئے آج وہی ارشد ندیم 50 سال بعد پاکستان کے لیے ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر آیا تو کوئی اردلی وزیر ایئرپورٹ نہ پہنچ سکا‘‘‘

Advertisement

Advertisement

مقصود نامی صارف نے مریم نواز کو مینشن کرتے ہوئے لکھا، ’’ پنجاب کی ماں کو مبارک ہو کہ پنجاب کا ایک رہائشی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیت کر آیا ہے‘‘۔

ذہرہ نامی اکاؤنٹ نے لکھا، ’’ ارشد ندیم کے چہرے پر ایک مایوسی ہے ۔ اس کا استقبال اس کے شایان شان نہیں ہے ۔ افسوس‘‘۔

Advertisement

سالار جاوید نامی صارف نے لکھا، ’’ ضمنی الیکشن کا یہ مطلب نہیں کہ سارے وہاں پہنچ جاؤ ایک ہوا بنائی تھی ن لیگ نے خود ہی اوپر چڑھا کر خود ہی نیچھے پھینک دیا پھر کہتے ہیں عمران خان سے بڑا سپورٹ مین ہے حقیقت اشکار‘‘۔

Advertisement

کاشف ریاض نے لکھا، ’’ رانا مشہود صاحب کا کام تھا لیکن وہ یوتھیوں کو سرٹیفکیٹ بانٹنے میں مصروف تھے.‘‘

شمع جونیجو نامی صارف نے ارشد ندیم کی آمد کی ویڈیو کے ساتھ لکھا، ’’ آج ارشد ندیم کا استقبال کچھ یُوں ہُوا ‘‘۔

Advertisement

قمر نامی صارف نے لکھا، ’’ 50 سال بعد پاکستان کے لیے ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والا ارشد ندیم آج استقبال سے محروم ۔ یہی وہی ہے جیسے اپنی مکروہ نمائش کے لیے نون لیگ نے کروڑوں خرچ کر کے سر پر بیٹھا لیا تھا ۔ عشائیے ہو رہے تھے اور بہت اس کے لیے آج کہاں ہے وہ ٹوپی ڈرامہ ؟‘‘ #ArshadNadeem

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر