
سعودی سیکیورٹی فورسز نے ایامِ حج کے دوران حجاج کرام کی سلامتی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ منیٰ، مزدلفہ اور میدان عرفات کی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضائی نگرانی کا آغاز کر دیا ہے۔
سعودی رائل فورسز کے متعدد ہیلی کاپٹرز روزانہ کی بنیاد پر ان مقامات کی فضائی پیٹرولنگ انجام دے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اس نگرانی کا مقصد غیر قانونی طور پر مشاعر مقدسہ میں داخل ہونے والے افراد کی بروقت نشاندہی اور روک تھام ہے، تاکہ حج کے دوران کسی بھی قسم کی بدانتظامی یا غیر متوقع صورت حال سے بچا جا سکے۔
سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فضائی نگرانی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی جا رہی ہے اور یہ حج آپریشن کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف حجاج کرام کے لیے محفوظ اور منظم ماحول فراہم کیا جا رہا ہے بلکہ کسی بھی سیکیورٹی خدشے سے فوری نمٹنے کی صلاحیت بھی بڑھی ہے۔
یاد رہے کہ ہر سال لاکھوں افراد دنیا بھر سے فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آتے ہیں، جس کے دوران انتہائی سخت سیکیورٹی اقدامات کیے جاتے ہیں تاکہ حجاج کرام عبادات میں سکون اور اطمینان کے ساتھ مشغول رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News