Advertisement
Advertisement
Advertisement

کولمبیا، متعدد پولیس اسٹیشنز زوردار دھماکوں سے گونج اٹھے، 7 افراد ہلاک، 28 زخمی

Now Reading:

کولمبیا، متعدد پولیس اسٹیشنز زوردار دھماکوں سے گونج اٹھے، 7 افراد ہلاک، 28 زخمی

 کولمبیا کے جنوب مغربی علاقوں میں پولیس اسٹیشنز کو نشانہ بنانے والے زوردار دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں عام شہریوں کے علاوہ پولیس اور فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

کولمبین نیشنل آرمی کے ترجمان کے مطابق یہ دھماکے کیلی، کاکا اور ڈیل کاکا کے محکموں کے مختلف قصبوں میں پیش آئے، جہاں متعدد پولیس اسٹیشنز کو نشانہ بنایا گیا۔

حملوں کے نتیجے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

تاحال کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم حکام کا شبہ ہے کہ یہ کارروائیاں مسلح باغی گروپوں یا منشیات فروش تنظیموں کی جانب سے کی جا سکتی ہیں، جو ماضی میں بھی ریاستی اداروں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکومت نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ کولمبیا کے جنوبی و مغربی علاقے ماضی میں بھی شورش، منشیات اور مسلح گروہوں کی سرگرمیوں کا مرکز رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر