Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف کے 2 نائبین شہید، ایران نے تصدیق کردی

Now Reading:

ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف کے 2 نائبین شہید، ایران نے تصدیق کردی
ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف کے 2 نائبین شہید، ایران نے تصدیق کردی

ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے دو نائب سربراہان غلام رضا محرابی اور مہدی ربانی اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق شہید ہونے والے غلام رضا محرابی عسکری انٹیلی جنس کے سربراہ تھے، جبکہ جنرل مہدی ربانی شعبہ آپریشن کے نائب سربراہ تھے۔ یہ دونوں ان اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جو اسرائیلی حملے میں جان سے گئے۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے دونوں اعلیٰ افسران کی شہادت کے حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں اور نہ یہ بتایا گیا ہے کہ ان کی شہادت کب ہوئی۔

یاد رہے کہ جمعے سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں اب تک کم از کم 78 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں کئی اعلیٰ فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ یہ حملے ایران پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے اب تک کے سب سے بڑے حملے شمار کیے جا رہے ہیں۔

معروف برطانوی خبر رساں ایجنسی کو دو علاقائی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ اور فضائی فورس کے سربراہ سمیت کم از کم 20 اعلیٰ فوجی کمانڈر شہید ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ
اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حملےکا جواب دینےکا حق محفوظ رکھتےہیں، قطری وزیراعظم
اسرائیل نے دوحہ پر حملے سے متعلق امریکا کو آگاہ کردیا تھا ، ترجمان وائٹ ہائوس
کیا دوحہ حملے میں واشنگٹن معاونت شامل تھی ؟ امریکی حکام کاجواب دینے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر