
امریکی صدر ترمپ / فائل فوٹو
امریکی ذرائع ابلاغ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کی منظوری دیئے جانے کی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ نے منگل کی رات سینئر مشیروں کو بتایا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دی لیکن فی الحال حتمی حکم نہیں دیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں۔
یہ رپورٹ بدھ کو وال اسٹریٹ جرنل نے3 باخبر ذرائع کے حوالے سے شائع کی۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی اہم جوہری تنصیب فردو امریکی حملے کا ممکنہ ہدف ہے، جو ایک پہاڑ کے اندر واقع ہے اور عسکری ماہرین کے مطابق صرف انتہائی طاقتور بم سے ہی نشانہ بنائی جا سکتی ہے۔
امریکی فوج نے خاص طور پر فوردو نیوکلیئر سہولت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے، یہ مقام پہاڑ کے اندر واقع ہے اور عام حملوں سے محفوظ سمجھا جاتا ہے ۔
اپنی جنگی تیاریوں کے سلسلے میں امریکہ نے خطے میں اپنی فوجی مداخلت بڑھا دی ہے، مشرق وسطیٰ میں حملہ آور بیڑے اور انتظامی سپورٹ تعینات کی جارہی ہے، جو حملے کی صورت میں فوری طور پر استعمال ہوسکتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News