
مون سون کی پہلی بارش کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں 13 ہلاکتیں ریکارڈ پر آئی ہیں، جبکہ کم از کم 33 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
کراچی میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے، جن میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بھی کچھ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
مون سون کی پہلی بارش کے دوران تھرپارکر میں 3، بدین میں 2، حیدرآباد میں 2، عمر کوٹ اور خیر پور میں 1 ،1 شخص جان سے گیا۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں مون سون کی شدید بارشوں کا الرٹ، فلڈ ایمرجنسی کا خدشہ
بارش کے دوران مختلف حادثات میں 54 مویشی بھی جان سے گئے، تھرپارکر میں 44 اور میرپور خاص میں 10 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔
ادھر پاکستان بھر میں مون سون کے پہلے اسپیل 26 تا 29 جون کے دوران کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے 27 سے 30 جون تک ہونے والے پہلے اسپیل اعداوشمار بھی جاری کردیے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سرجانی میں سب سے زیادہ بارش 78 اور سب کم بارش صدر میں 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب بھر میں موسلادھار مون سون بارشیں، فیصل آباد میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ
اس کے علاوہ سعدی ٹاؤن میں58، گلشن حدید میں 56، شاہراہ فیصل اور نارتھ کراچی میں 45، اور گلشن معمارمیں 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یونیورسٹی پر 39، جناح ٹرمنل37، اورنگی35، ڈی ای اے34، اور ناظم آباد میں 31 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق موسمیات 29، کیماڑی28، کورنگی 27، مسرور بیس 17، بحریہ16 اور گڈاپ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News