Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2025: پاکستان نے 8 طلائی تمغے جیت لیے

Now Reading:

ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2025: پاکستان نے 8 طلائی تمغے جیت لیے
ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2025: پاکستان نے 8 طلائی تمغے جیت لیے

 قطر میں ہونے والی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے آخری روز، پاکستان کے ویٹ لفٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو طلائی تمغے جیتے، جس سے ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی گولڈ میڈلز کی تعداد 8 ہو گئی۔

پاکستان کے فرقان انور نے ایج گروپ 30، ویٹ کیٹیگری 89 کلوگرام میں مجموعی طور پر 315 کلوگرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ انہوں نے اسنیچ میں 143 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 172 کلوگرام وزن اٹھایا۔

مزید پڑھیں: ویٹ لفٹنگ میں مہارت رکھنے والی لڑکی نے صارفین کو دنگ کر دیا

اس سے قبل، پاکستان کے عمر رسول لون نے ایج گروپ 35، ویٹ کیٹیگری 89 کلوگرام میں مجموعی طور پر 276 کلوگرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے اسنیچ میں 121 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 155 کلوگرام وزن اٹھایا۔

مردوں کے ایج گروپ 35 کی ویٹ کیٹیگری 109 کلوگرام میں پاکستان کے عثمان راٹھور نے برانز میڈل جیتا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 282 کلوگرام وزن اٹھایا۔ یاد رہے کہ ایونٹ کے پہلے روز عثمان کے والد مقصود امجد راٹھور نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

Advertisement

ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 8 گولڈ، 1 سلور اور 2 برانز میڈلز جیتے۔ گولڈ میڈلز حاصل کرنے والوں میں فرقان انور، عمر رسول لون، رشید خان، کاشف ریحان، محمد اقبال، نادیہ مقصود، سیبل سہیل اور مقصود امجد راٹھور شامل ہیں۔ سلور میڈل نیلم ریاض نے اور برانز میڈلز عثمان امجد راٹھور اور عبد المالک نے حاصل کیے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر