Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کے 10 امیر ترین لوگ، جون 2025 کی فہرست نے سب کو چونکا دیا

Now Reading:

دنیا کے 10 امیر ترین لوگ، جون 2025 کی فہرست نے سب کو چونکا دیا
فہرست میں شامل ان 10 افراد کی مجموعی دولت 1.9 ٹریلین ڈالر تک جا پہنچی ہے

عالمی معیشت کی نبض پر نظر رکھنے والے جریدے “فوربس” نے دنیا کے امیر ترین افراد کی جون 2025 کی تازہ فہرست جاری کر دی ہے، جس میں ٹیکنالوجی، فیشن اور سرمایہ کاری کے شہنشاہوں کی پوزیشنز میں کئی دلچسپ تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ان کی مجموعی دولت 423 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس شاندار اضافے کا سہرا ٹیسلا کی ممکنہ روبوٹیکسی لانچ کے بعد کمپنی کے شیئرز میں 23 فیصد اضافے کو جاتا ہے، جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

میٹا (سابقہ فیس بک) کے بانی مارک زکربرگ نے اس بار سب کو چونکاتے ہوئے جیف بیزوس کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔ ان کی دولت میں صرف ایک ماہ کے اندر 34 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی کل دولت 224 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی دولت بھی بڑھی ہے، مگر 19 ارب ڈالر کے اضافے کے باوجود وہ اب 220 ارب ڈالر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

مائیکروسافٹ کے سابق سی ای او اسٹیو بالمر نے ایک بڑی پیش رفت کی ہے اور اب وہ 133 ارب ڈالر کے ساتھ نویں نمبر پر آ گئے ہیں، پیچھے چھوڑتے ہوئے اسپین کے معروف فیشن برانڈ زارا کے بانی امانسیو اورٹیگا کو، جن کی دولت اب 124 ارب ڈالر ہے۔

Advertisement

سرمایہ کاری کے بادشاہ وارن بفیٹ اس بار سب سے زیادہ خسارے کا سامنا کرنے والوں میں شامل رہے۔ برکشائر ہیتھاوے کے شیئرز میں 5 فیصد گراوٹ کے باعث ان کی دولت میں 9 ارب ڈالر کی کمی آئی ہے اور اب وہ 158 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

لگژری برانڈ ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنو کی دولت بھی 3 ارب ڈالر گھٹ کر 144 ارب ڈالر ہو گئی ہے، جس سے وہ چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

جون 2025 کے امیر ترین 10 افراد (فوربس کے مطابق):

ایلون مسک – 423 ارب ڈالر

مارک زکربرگ – 224 ارب ڈالر

جیف بیزوس – 220 ارب ڈالر

Advertisement

لیری ایلیسن – 206 ارب ڈالر

وارن بفیٹ – 158 ارب ڈالر

برنارڈ آرنو – 144 ارب ڈالر

لیری پیج – 142 ارب ڈالر

سرگی برن – 136 ارب ڈالر

اسٹیو بالمر – 133 ارب ڈالر

Advertisement

امانسیو اورٹیگا – 124 ارب ڈالر

کل دولت: 1.9 ٹریلین ڈالر

فہرست میں شامل ان 10 افراد کی مجموعی دولت 1.9 ٹریلین ڈالر تک جا پہنچی ہے، جو مئی 2025 کے مقابلے میں 140 ارب ڈالر زیادہ ہے۔

یہ اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ عالمی سطح پر ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری اب بھی دولت کمانے کے سب سے طاقتور ذرائع ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر