
پاکستان اور چین کے درمیان پانچ سالہ ٹیکنالوجی منتقلی کا معاہدہ طے پایا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے صنعتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
اس معاہدے کے تحت پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پسمیڈا) اور چین کی گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔
اس معاہدے کا مقصد پاکستان کے جوتا سازی، چمڑے اور گارمنٹس کے شعبوں میں جدید چینی مشینری متعارف کرانا ہے، جس سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: چشمہ نیوکلیئر پاور پراجیکٹ یونٹ-5، پاک چین تعاون کا عظیم مظہر، احسن اقبال
چینی ماہرین پاکستانی ورک فورس کو جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کے استعمال کی تربیت فراہم کریں گے، جس سے مقامی صنعتوں میں مہارت میں اضافہ ہوگا۔
پسمیڈا کے وائس چیئرمین محمد یاسین نے چین میں منعقدہ عالمی نمائش “جسما” میں پاکستان کی نمائندگی کی، جہاں اس معاہدے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ انہوں نے اس معاہدے کو پاکستان کی صنعتوں کے لیے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔
اس معاہدے کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت حاصل ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔
یہ معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں ممالک کی معیشتوں میں ترقی کا باعث بنے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News