
ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نواز ملیشیاؤں کی جانب سے امریکی اڈوں پر حملے کرنے کی تیاری کے اشارے ملے ہیں۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور انٹیلی جنس حکام نے ایران کے حمایت یافتہ ملیشیاؤں کی جانب سے عراق اور ممکنہ طور پر شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی تیاری کا سراغ لگا لیا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا کا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ، ایران نے اسرائیل پر خیبر میزائل داغ دیئے
امریکی اخبار کے مطابق تاحال ان گروپوں نے امریکی اہداف پر حملے نہیں کیے جبکہ عراقی حکومت کی جانب سے انہیں حملے سے روکنے کی کوشش جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی افواج اور انٹیلی جنس اداروں کو ایسے شواہد ملے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ ایران نواز ملیشیائیں خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
تاہم، تاحال ان گروپوں کی جانب سے کوئی حملہ نہیں کیا گیا، جب کہ عراقی حکومت ان حملوں کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ایرانی ردعمل
یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر مبینہ حملے کے بعد خطے میں کشیدگی عروج پر ہے۔
ایران نے ان حملوں پر شدید ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ جوابی کارروائی کا وقت اور نوعیت ایرانی افواج خود طے کریں گی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایراوانی نے اپنے خطاب میں کہا: ’ایران پر کیے گئے امریکی حملے کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔‘
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایران نواز گروہ واقعی حملے کرتے ہیں تو یہ خلیجی خطے میں ایک وسیع تر محاذ کھولنے کا سبب بنے گا۔
اس کے نتیجے میں امریکی فوجی، سفارتی مشنز اور تجارتی مفادات کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News