Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو اور طارق فاطمی کی سربراہی میں پاکستانی وفود آج مختلف ممالک کے دورے کریں گے  

Now Reading:

بلاول بھٹو اور طارق فاطمی کی سربراہی میں پاکستانی وفود آج مختلف ممالک کے دورے کریں گے  
بلاول بھٹو اور طارق فاطمی کی سربراہی میں پاکستانی وفود آج مختلف ممالک کے دورے کریں گے  

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں 2 وفود دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستانی وفد آج سے نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، لندن اور برسلز کا دورہ کرے گا، جبکہ طارق فاطمی کی قیادت میں پاکستانی وفد آج سے ماسکو کا دورہ کرے گا۔

ان دوروں کا مقصد حالیہ بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کا موقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنا ہے، وفد دنیا کو پاکستان کے ذمہ دارانہ اور محتاط طرزِ عمل سے آگاہ کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے غیرذمہ دارانہ اور جارحانہ اقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ پاکستانی وفود تنازع اور محاذ آرائی کے بجائے مکالمے اور سفارت کاری کو ترجیح دینے پر زور دیں گے۔

طارق فاطمی کی سربراہی میں جانے والے وفد میں وفاقی وزیر مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر خان، فیصل سبزواری، اور سینیٹر بشریٰ انجم بٹ شامل ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ، دو سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور تہمینہ جنجوعہ بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور روس کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ دونوں ممالک نے 2024 میں ماسکو میں ہونے والے پاکستان-روس تجارتی اور سرمایہ کاری فورم کے دوران پہلی بارٹر ٹریڈ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

علاوہ ازیں، پاکستانی حکومت کی ہدایت پر، اعلیٰ سطح کا کثیر الجماعتی وفد آج سے نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، لندن اور برسلز کا دورہ کرے گا۔ اس وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔

یہ اقدامات پاکستان کی عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مستحکم کرنے اور بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر