Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرسٹیانو رونالڈو کا النصر کے ساتھ دنیا کا سب سے مہنگا فٹ بال معاہدہ

Now Reading:

کرسٹیانو رونالڈو کا النصر کے ساتھ دنیا کا سب سے مہنگا فٹ بال معاہدہ
دو سالہ معاہدے میں روزانہ کی بنیاد پر 19 کروڑ روپے کی زائد رقم ملے گی

فٹ بال کے عالمی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ کے معروف کلب “النصر” کے ساتھ ایک نیا دو سالہ معاہدہ کیا ہے جس کی قابل رشک تفصیلات سامنے آئی ہیں، اور یہ معاہدہ کھیلوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ منافع بخش معاہدہ بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رونالڈو کا نیا معاہدہ دو سالوں میں 492 ملین پاؤنڈ (تقریباً 192,001,917,600 پاکستانی روپے) کے برابر ہے۔ یہ رقم روزانہ کی بنیاد پر 488,000 پاؤنڈ (تقریباً 190,440,926پاکستانی روپے) بنتی ہے، جو کہ ایک ناقابل یقین رقم ہے۔

Cristiano Ronaldo's mind-blowing new contract revealed with Al-Nassr star set to become millionaire every other day in Saudi Arabia | Goal.com

کرسٹیانو رونالڈو کو اس دو سالہ معاہدے میں روزانہ کی بنیاد پر 19 کروڑ سے زائد ملنے والی رقم کو گھنٹوں اور سیکنڈوں پر تقسیم کریں تو حیران کن نتائج سامنے آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کی میزبانی، النصر ماہانہ 7 کروڑ روپے ادا کرے گا

Advertisement

روزانہ کی بنیاد پر ملنے والی 19 کروڑ سے زائد کی رقم کو دن کے 24 گھنٹے پر تقسیم کریں تو یہ 79 لاکھ فی گھنٹہ بنتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ رونالڈو کو فی منٹ 1 لاکھ 31 ہزار سے زائد رقم ملے گی جبکہ فی سیکنڈ میں ان کا معاوضہ 2183 روپے ہو گا۔

Cristiano Ronaldo dons a sword and traditional Saudi dress ...

سائننگ بونس اور دیگر فوائد

اس تاریخی معاہدے کے تحت، رونالڈو کو 24.5 ملین پاؤنڈ (تقریباً 9,561,071,100 پاکستانی روپے) کا سائننگ بونس ملے گا، جو دوسرے سال کے آغاز پر بڑھ کر 38 ملین پاؤنڈ (تقریباً 14,829,416,400 پاکستانی روپے) تک پہنچ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، رونالڈو کو النصر میں 15 فیصد کی ملکیت بھی دی گئی ہے، جو کہ 33 ملین پاؤنڈ (تقریباً 12,878,177,400 پاکستانی روپے) کی مالیت رکھتی ہے۔

Revealed: Staggering details of Cristiano Ronaldo's new '£492MILLION Al-Nassr contract' - including '£25m signing bonus, 16 full-time staff, £4m for private jet use and 15% stake in club' : r/BreakingNews24hr

Advertisement

نیا کردار اور اضافی آمدنی

رونالڈو کو سعودی عرب کے ڈریم ایمبیسیڈر کے طور پر بھی کام کرنے کا موقع ملے گا، جس سے ان کی مجموعی آمدنی معاہدے کے دوران 500 ملین پاؤنڈ (تقریباً 195,123,900,000 پاکستانی روپے) سے تجاوز کر سکتی ہے، خاص طور پر اگر وہ سعودی پرو لیگ جیتنے اور ٹاپ اسکورر بننے جیسے اہداف پر مزید بونس حاصل کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئے

رونالڈو کا لائف اسٹائل بھی سعودی فٹب کلب النصر کی جانب سے مکمل طور پر سپورٹ کیا جائے گا۔ کلب رونالڈو کے 16 رکنی عملے کے اخراجات برداشت کرے گا، جن میں تین ڈرائیور، چار ہاؤس کیپر، دو شیف، تین گارڈنرز اور چار سکیورٹی اہلکار شامل ہیں، جو کہ سالانہ 1.4 ملین پاونڈ (تقریباً 35546,346,920 پاکستانی روپے) کی لاگت پر آئیں گے۔

€550k per day' - Cristiano Ronaldo signs new Al-Nassr deal and gains ownership role | Transfermarkt

اس کے علاوہ، ان کو نجی طیارے کے استعمال کے لیے 4 ملین پاؤنڈ (تقریباً 1,560,991,200 پاکستانی روپے) کا الاؤنس دیا گیا ہے، اور سعودی کمپنیوں کے ساتھ تجارتی معاہدوں سے انہیں اضافی 60 ملین پاؤنڈ (تقریباً 23,414,868,000 پاکستانی روپے) کی آمدنی متوقع ہے۔

Advertisement

کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سیزن میں 41 میچز میں 35 گول اسکور کیے اور سعودی پرو لیگ کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کیا۔

ان کے مجموعی گولز کی تعداد اب 111 میچز میں 99 تک پہنچ چکی ہے، اور وہ اپنے کیریئر کے 1000 گولز کے قریب پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں، اس وقت ان کے گولز کی تعداد 938 ہے۔

Revealed: Cristiano Ronaldo's mind blowing new contract with Al Nassr

مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی فٹ بال کلب سے تاریخی معاہدہ

دو سالہ معاہدے کی مجموعی رقم

رونالڈو کا نیا معاہدہ مجموعی طور پر 492 ملین پاؤنڈز (تقریباً ایک کھرب 92 ارب سے زائد پاکستانی روپے) کا ہے، جو کہ دو سالوں کے دوران ادا کی جائے گی۔ اس میں سائننگ بونس، ملکیت کی حصص، اضافی بونسز اور دیگر مراعات شامل ہیں، جو اس معاہدے کو کھیلوں کی تاریخ کا سب سے زیادہ منافع بخش معاہدہ بناتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر