
واشنگٹن ڈی سی نیشنل پریس بلڈنگ میں بھارتی سفارتی وفد کو کچرے کے ڈھیر کے پیچھے روک لیاگیا/ فوٹو ایکس گریب
امریکا میں بھارتی سفارتی مشن کی زلت،کچرے کے ڈھیرکے پیچھے روک دیاگیا۔ بھارتی سفارتی وفد کے ساتھ یہ زلت آمیز واقعہ واشنگٹن نیشنل پریس بلڈنگ کے گیراج میں پیش آیا۔
ششی تھروڑ کی سربراہی میں ایک بھارتی سفارتی وفد اس وقت امریکا میں موجودہے ۔ یہ وفد مودی سرکارنے بلاول کی قیادت میں پاکستانی مشن کااثرزائل کرنے کی کوشش کے طورپربھیجا۔
ششی تھروڑ کو مودی نے از خود اس سفارتی مشن میں شامل کیا۔ کانگریس نے سفارتی مشن کےلئے مودی حکومت کوان کا نام تجویزہی نہیں کیاتھا۔
ششی تھروڑآج کل کانگریس کی پالیسیوں سے مختلف موقف اختیارکررہے ہیں۔ راہول گاندھی اورکانگریس کی مرکزی قیادت سے ان کے اختلافات زبان زدعام ہیں۔
شاید یہی وجہ ہے کہ ششی تھروڑ کومودی سرکار نے بھارتی سفارتی مشن میں شامل کیا۔
امریکا میں بھارتی سفارتی مشن کوجس ہزیمت کا سامنا ہوااس کاثبوت ایک ویڈیو ہے۔ یہ ویڈیوشوشل میڈیاپرتیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ششی تھروڑ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس ویڈیو میں انہیں گنگناتے دیکھا گیاتھا۔ اس ویڈیو پر بھی انہیں شدید تنقید کاسامناہے۔
It is absolutely unacceptable that respected parliamentarian Shashi Tharoor and members of the Indian delegation were blocked, cornered, and forced to take shelter behind a “garbage dump” in the garage of the National Press Building in Washington, D.C. by the Pro Khalistan SFJ.… pic.twitter.com/ye5Y7WGsWQ
— Tejasswi Prakash (@Tiju0Prakash) June 5, 2025
دراصل ششی تھروڑوفد کے ہمراہ پہنچے تھے لیکن وہاں سکھ مظاہرین موجودتھے۔ مظاہرین نے وفد کاراستہ روک لیا ۔ مجبوراً بھارتی وفد کو پیچھے ہٹناپڑگیا۔
احتجاج کے سبب بھارتی وفد کوچھپنا اورپیچھے ہٹناپڑگیا، گیراج میں جس جگہ وفد کوروکا گیا وہاں قریب ہی کچرادان بھی موجودتھا۔
سکھوں اور خالصتان تحریک کے کارکنان نے بھارتی وفد کو وہاں سے رفورچکرہونے پرمجبورکردیا۔ یہ منظرویڈیو میں قید ہوگیاجوبعدمیں وائرل ہوگیا۔
بھارتی صارفین انہیں پاکستانی سفارتی مشن کی مثالیں دے کر شدید ٹرول کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھاکرنے کو کچھ نہیں گاناگاؤ،کھاؤ پیو ، کچرا اٹھاؤ اور واپس آجائو۔ یہ ہے بھارتی مشن اور اس کی اہمیت۔
ایک صارف نے لکھاکہ پہلگام میں ہمارے لوگ مارے گئے اور سفارتی مشن محفل مویسقی سجائے بیٹھاہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News