ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے آج کے حملوں میں خیبرشکن،عماد،قدر، فتح ون میزائل استعمال کیےگئے۔
#BREAKING
IRGC: Khyber multiple-warhead missile fired at occupied territories for the first time pic.twitter.com/LsMKiCnuYW— Tehran Times (@TehranTimes79) June 23, 2025
ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج اسرائیل پر کیےگئےحملوں میں حکمت عملی تبدیل کی گئی اور تل ابیب، حیفا سمیت شمال سے جنوب تک ڈرونز اور میزائلوں سےاہداف کونشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے تقریبا15میزائل داغےگئے ہیں۔
مسٹرٹرمپ، آپ یہ جنگ شروع کر سکتے ہیں لیکن ختم ہم کریں گے: ترجمان ایرانی سینٹرل کمانڈ
ایرانی فوجی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کے خلاف سنگین نتائج رکھنے والے طاقتور آپریشنز متوقع ہیں، تناز ع میں امریکا کے داخل ہونے سے جائز اہداف کا دائرہ وسیع ہوگیاہے۔
#BREAKING
Spokesperson for the Khatam al-Anbiya base: Powerful operations with heavy consequences await the US. pic.twitter.com/th83NlSOf8— Tehran Times (@TehranTimes79) June 23, 2025
ترجمان سینٹرل کمانڈ نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹرٹرمپ، آپ یہ جنگ شروع کر سکتے ہیں لیکن ختم ہم کریں گے۔
امریکا کو جنگ کے نتائج کی ذمہ داری تسلیم کرناہوگی: ایران
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کو جنگ کے نتائج کی ذمہ داری تسلیم کرناہوگی، کسی کو نہیں معلوم مستقبل میں کیا ہوگا لیکن ایک بات طے ہے کہ اس جنگ کے نتائج کی ذمہ داری امریکا اور صہیونی حکومت پر عائد ہوگی۔
#BREAKING
FM spokesman: US action against Iran’s nuclear facilities is completely criminal pic.twitter.com/vAP9AcJgkxAdvertisement— Tehran Times (@TehranTimes79) June 23, 2025
انہوں نے کہا کہ امریکی صدرکےحالیہ بیانات اور مزیدحملوں کی دھمکیاں عالمی سطح پر غنڈہ گردی ہیں، اپنےدفاع کےحق کا استعمال کریں گے۔
ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، تل ابیب اور جنوبی اسرائیل میں مختلف مقامات نشانہ
عرب میڈیا کے مطابق کچھ دیر قبل ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل فائر کیے ہیں اور ان حملوں میں تل ابیب اور جنوبی اسرائیل کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد پورے اسرائیل میں سائرن بج رہے ہیں جب کہ جنوبی اسرائیلی شہر اشدود میں میزائل گرنے کی اطلاع بھی ہے۔
#BREAKING
Moment of the impact in Ashdod pic.twitter.com/dixwDE4mtY— Tehran Times (@TehranTimes79) June 23, 2025
ایرانی میڈیا نے کچھ ویڈیوز بھی جاری کی ہیں، جن میں میزائلوں کو اسرائیل کے مخٹلف علاقوں میں گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
#BREAKING
Impacts south of Tel Aviv pic.twitter.com/eGREunFDv5— Tehran Times (@TehranTimes79) June 23, 2025
اسرائیل کا ایران کے 6 ایئرپورٹس، میزائل لانچنگ سائٹس پر 15 طیاروں سے حملہ، 10 اہلکار شہید

اسرائیلی فوج کی جانبب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے 15 سے زائد لڑاکا طیاروں نے انٹیلی جنس اطلاعات پر ایران کے کرمانشاہ علاقے میں متعدد میزائل لانچنگ سائٹس اور اسٹوریج سائٹس کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق کرمان میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک خاتون اپنے 6 سالہ بیٹے سمیت شہید ہوگئی ہے۔ جبکہ ان حملوں میں میں پاسداران انقلاب کے 10 اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایئرپورٹس پر کئے گئے حملوں میں پاسداران انقلاب کے 10اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات ملی ہیں۔
ایران نے اسرائیلی ڈورن مار گرایا
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے خرم آباد میں پیر کی صبح اسرائیلی ہرمس ڈرون مارگرایا، ایرانی فضائی دفاعی نظام نے شناخت کرکے اسرائیلی ڈرون کو فضا میں نشانہ بنایا۔
Advertisement#BREAKING
An advanced Israeli Hermes drone was shot down early this morning by the IRGC’s air defense forces in Khorramabad, Lorestan Province. pic.twitter.com/5s0QDqcn9n— Tehran Times (@TehranTimes79) June 23, 2025
ایرانی میڈیا نے ہرمس ڈرون مارگرانے اور ملبےکی ویڈیو بھی جاری کردی۔
ایران کی ایٹم بم بنانیکی صلاحیت ختم نہیں ہوئی: عالمی تجزیہ کار

عالمی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کی ایٹم بم بنانے کی صلاحیت ختم نہیں ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق صرف تنصیبات کو نقصان پہنچانے سے ایران کی جوہری بم بنانے کی صلاحیت ختم نہیں ہوگی، ایران کے انتہائی معیاری یورینیئم افزودگی کے نظام، دیگر بارودی سسٹم اور پیچیدہ ٹیکنالوجی کے خاتمے کے بغیر یہ سب خواب و خیال ہی رہے گا۔
ماہرین نے کہا کہ امریکا کے مبینہ تباہ کُن حملوں کے حقیقی اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے ابھی مزید وقت درکار ہے۔
مقاصد پورے ہونے پر ایران میں مہم ختم ہو جائے گی:نتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کے اپنے مقاصد کے حصول کے قریب ہے، مقاصد پورے ہونے پر ایران میں مہم ختم ہو جائے گی۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حملوں کے دوران ایران کے فردو جوہری پلانٹ کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
