Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کا حماس کے بانی رہنما اور حزب اللہ کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

Now Reading:

اسرائیل کا حماس کے بانی رہنما اور حزب اللہ کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
اسرائیل کا حماس کے بانی رہنما اور حزب اللہ کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے حماس کے بانی رہنما حکم محمد عیسیٰ العیسیٰ اور حزب اللہ کے کمانڈر عباس الحسن وہبی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ سٹی میں جھڑپوں کے دوران حماس کے ایک سینئر رہنما حکم محمد عیسیٰ ال‌عیسیٰ کو شہید کر دیا ہے۔

فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حکم محمد عیسیٰ ال‌عیسیٰ حماس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر رہنما تھے اور تنظیم کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے‘۔

مزید پڑھیں: حماس نے اسرائیلی فوجیوں کوہلاک کرنے کی تفصیلی ویڈیو جاری کردی

بیان میں مزید کہا گیا کہ ماضی میں عیسیٰ نے غزہ کی پٹی میں حماس کی عسکری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کیا، وہ اس کے عسکری ونگ کے بانیوں میں شامل تھے، تربیتی ہیڈکوارٹر کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے اور حماس کی جنرل سیکیورٹی کونسل کے رکن بھی تھے۔

Advertisement

فوج نے دعویٰ کیا کہ عیسیٰ نے 7 اکتوبر کے حملوں کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں بھی نمایاں کردار ادا کیا، تاہم حماس کی جانب سے ان دعووں پر تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے محرونا میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے حملوں پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا ردعمل سامنے آ گیا

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ’آج صبح اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی میں عباس الحسن وہبی کو شہید کیا ہے، جو حزب اللہ کی ’رضوان فورس‘ بٹالین کے انٹیلیجنس چیف تھے۔

بیان میں عباس الحسن وہبی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ حزب اللہ کو دوبارہ فعال کرنے اور اسلحہ منتقل کرنے کی کوششوں میں ملوث تھے، جو اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ سال کے آخر سے لے کر اب تک حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی تقریباً روزانہ کی بنیاد پر خلاف ورزیاں کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر