Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے گورنر فیصل کنڈی، ایمل ولی کی ملاقاتیں، تخت پشاور خطرے میں

Now Reading:

وزیراعظم سے گورنر فیصل کنڈی، ایمل ولی کی ملاقاتیں، تخت پشاور خطرے میں
وزیراعظم سے گورنر فیصل کنڈی، ایمل ولی کی ملاقاتیں، تخت پشاور خطرے میں

وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور اے این پی کے سربراہ ایمل ولی نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کے پی کے میں حکومت کی تبدیلی کی باز گشت سنائی دے رہی ہے، سیاسی رہنماؤں کی یہ پھرتیاں اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

اگرچہ ابھی تک کسی بھی رہنما کی طرف سے کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم گورنر کے پی کے کے مبہم بیان نے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یو ٹرن!

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والےواقعے پر بریفنگ دی گئی۔

Advertisement

ملاقات میں وفاقی وزیر امیر مقام ، رانا مبشر اقبال، رانا ثناء اللہ اور عبدالرحمان کانجو بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو سوات جیسے واقعات کے تدارک کے لیے استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور گورنر کے پی کی ملاقات میں مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبر پختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے ، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔

مزید پڑھیں: مذاکرات صرف ڈرامہ ہے، تحریک انصاف مذاکرات نہیں چاہتی، فیصل کریم کنڈی

گورنر کے پی نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کے لیے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان کی ملاقات بھی ہوئی۔

اس ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزراء، وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن ، وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور معاون خصوصی برائے سیاسی امور بھی ملاقات میں ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہ بدھ کو خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ جتنا زور لگانا ہے لگالیں، آئینی طریقے سے حکومت نہیں گراسکتے اور میں تمام اداروں اور ریاست کو چیلنج کرتا ہوں اگر حکومت گرا دی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

بعد ازاں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا  کہ مولانا فضل الرحمان سے خیبر پختون خوا کی حکومت گرانے کی کسی نے کوئی بات نہیں کی ، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر