بھارت میں ایک 19 سالہ لڑکی نے چلتی بس میں بچے کو جنم دیا، جس کو بچے کے باپ نے بس سے باہر پھینک دیا، جس سے نومولود جان کی بازی ہار گیا۔
یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے پربھنی شہر میں پیش آیا، جہاں 19 سالہ لڑکی نے چلتی سلیپر بس میں ایک بچے کو جنم دیا، تاہم، بچے کو اس کے باپ نے بس کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا جس کے نتیجے میں بچہ کی موت ہوگئی۔
مزید پڑھیں: خاتون ہوائی جہاز کے واش روم میں نومولود بچہ پھینک کر فرار
بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چلتی بس سے کپڑے میں لپٹی کسی چیز کو پھینکنے کا واقعہ نیچے کھڑے شہری نے بغور دیکھا، جب شہری نے اس کپڑے کے قریب جاکر دیکھا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کپڑے میں ایک نومولود ہے اس کے بعد شہری نے پولیس کو اطلاع دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی شناخت ریتیکا دھیرے کے نام سے ہوئی جو سلیپر کوچ میں الطاف شیخ نامی شخص کے ساتھ پونے سے پربھنی جا رہی تھی جب کہ خاتون نے بھی الطاف کو اپنا شوہر بتایا ہے۔
مزید پڑھیں: مردہ قرار دیا گیا نومولود بچہ تدفین کے بعد دوبارہ زندہ ہوگیا
رپورٹ کے مطابق خاتون سفر کے دوران حاملہ تھی جس نے چلتی بس میں بچے کو جنم دیا لیکن اس کے مبینہ شوہر نے بچے کو بس سے پھینک دیا، واقعے کے بعد پیٹرولنگ ڈیوٹی پر موجود پولیس ٹیم نے بس کو روک کر خاتون اور اس کے مبینہ شوہر کو حراست میں لے لیا۔
تفتیش کے دوران جوڑے نے بتایا کہ وہ بچے کی پرورش کرنے سے قاصر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نومولود کو پھینک دیا اور بچے کی موت سڑک پر پھینکنے کے بعد ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
