Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سلامتی کونسل کا سربراہ، بھارت کی عالمی سطح پر ایک اور سفارتی شکست

Now Reading:

پاکستان سلامتی کونسل کا سربراہ، بھارت کی عالمی سطح پر ایک اور سفارتی شکست
عالمی تنازعات کا حل:سلامتی کونسل میں پاکستان کی پیش کردہ قراردادمتفقہ طور پرمنظور

سلامتی کونسل/ فوٹو

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پاکستان کے حوالے کیے جانے نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی پوزیشن کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف مسلسل کوششوں اور مؤثر پالیسیوں کو عالمی برادری نے سراہا، جبکہ بھارت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا ایک بار پھر ناکام ہو گیا۔

مزید پڑھیں: تجارتی ٹیرف محدود ہوا تو پاک بھارت جنگ پھرچھڑسکتی ہے،امریکی حکام ،اپیل دائر

پاکستان کو چند روز قبل ہی اقوامِ متحدہ کی کاؤنٹر ٹیرر ازم کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا، جو پاکستان کی عالمی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ ان اہم تقرریوں کے ذریعے پاکستان نے دنیا میں اپنی پرامن اور فعال سفارتی شناخت کو مضبوط کیا ہے۔

اس پیشرفت کے بعد بھارت میں سیاسی ہلچل دیکھنے کو ملی ہے، جہاں اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: 1971 کابدلہ لے لیا، پاک بھارت جنگ خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے،وزیراعظم

کانگریس کے رہنما پون کھیرا نے کہا کہ مودی حکومت پہلگام حملے کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

کانگریس کی سینئر رہنما رینیکا چودھری نے سوشل میڈیا پوسٹ میں سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور پہلگام حملے میں ملوث دہشتگردوں کی آزادی پر سوال اٹھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 151 غیر ملکی دوروں اور درجنوں سفارتی ملاقاتوں کے باوجود کوئی ٹھوس کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا، نیویارک ٹائمز

رینیکا چودھری نے مزید کہا کہ “آپریشن سندور” کو دہشتگردی کے خلاف عالمی مہم کے طور پر پیش کرنا ایک جھوٹ پر مبنی کوشش تھی، جو بری طرح ناکام ہوئی۔

Advertisement

انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے قوم کو صرف بیانات سے بہلایا، جبکہ عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر