Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی حسینہ پاکستانی نوجوان کی محبت کی اسیر ہو کر پاکستان پہنچ گئی

Now Reading:

امریکی حسینہ پاکستانی نوجوان کی محبت کی اسیر ہو کر پاکستان پہنچ گئی
امریکی حسینہ پاکستانی نوجوان کی محبت کی اسیر ہو کر پاکستان پہنچ گئی

امریکی حسینہ اور پاکستانی نوجوان کے درمیان ہونے والی فیس بک کی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی، امریکی خاتون نوجوان سے شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔

امریکی ریاست  شکاگو  سے تعلق رکھنے والی امریکی خاتون دیر کے نوجوان سے شادی کے لیے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ پہنچی ہے۔

مزید پڑھیں: لولوبریگیڈا، ہالی ووڈ کی شرارتی اور دلچسپ فلمی حسینہ

پولیس حکام کے مطابق دیر اپر کے نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کے لیے امریکی خاتون دیر پہنچ چکی ہے۔

لڑکے  نے  پولیس کو  بتایا کہ انہیں پولیس سکیورٹی کی ضرورت نہیں، وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔

Advertisement

ساجد زیب کے مطابق امریکی لڑکی مینڈی کے ساتھ اس کا 2 سال قبل پہلا رابطہ فیس بک کے ذریعے ہوا اور اس دوران مینڈی نے مجھے پروپوز کیا تو میں نے ہاں کردی اور ہم دونوں نے اپنے اپنے گھر والوں کو اعتماد میں لیا۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر کو تقریباً “ایک ہزار ارب” کا چونا لگانے والی “ڈاکٹر حسینہ” ہوا میں دھوئیں کی طرح غائب

ساجد زیب کے مطابق اتوار کو مینڈی کا اسلام آباد ائیر پورٹ پر گلدستے کے ساتھ استقبال کیا۔ اسلام آباد سے آبائی گاوں عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ  پہنچنے پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

ساجد کے مطابق مینڈی شکاگو کی رہائشی اور ائیرہوسٹس ہے، اسلامی اصولوں اور مقامی رسم و رواج کے مطابق کل نکاح کریں گے۔

مینڈی نے ساجد کے ساتھ اس کے گھر میں بیٹھ کر ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئی ہے، یہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ پاکستان خوبصورت اور  پرامن ملک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر