Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد آصف نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

Now Reading:

محمد آصف نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
محمد آصف نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے مایہ ناز کیوئسٹ محمد آصف نے ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

بحرین میں ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں محمد آصف نے بھارت کے برجش دامانی کو 3-4 سے شکست دی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ڈس ایبیلیٹی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ورلڈ ماسٹرز کے فائنل میں پاک بھارت مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا۔ محمد آصف اور برجش دامانی کا ہر فریم میں آخر تک بھرپور مقابلہ رہا۔

آصف کی 2 فریمز کی برتری کے بعد برجیش دامانی نے مسلسل 3 فریمز جیتے۔ آصف نے 2-3 کے خسارے سے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا اور پھر فیصلہ کن فریم جیتا۔

Advertisement

محمد آصف کی جیت کا اسکور 98-37، 75-55، 00-80، 49-52، 41-64، 91-29 اور 78-9 رہا۔

واضح رہے کہ یہ محمد آصف کے کیریئر کا چھٹا ورلڈ ٹائٹل ہے۔انہوں نے اس سے قبل 2  ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ اور 3  انفرادی چیمپئن شپ جیتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر