
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے 15 رکنی قومی ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
دورہ بنگلہ دیش کے لیے کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ تجربہ کار کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو اس سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے، جب کہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: نوجوان انگلش وکٹ کیپر بلے باز نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
بنگلادیش کے خلاف قومی ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان) ، ابرار احمد ، احمد دانیال، فہیم اشرف ، فخر زمان اور حسن نواز، حسین طلعت ، خوش دل شاہ ، عباس آفریدی ، محمد حارث ، محمد نواز،صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان ، سفیان مقیم اور سلمان مرزا کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 20 جولائی سے شروع ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی، بابر اعظم ٹاپ 20 سے باہر ہوگئے
دوسری جانب نوید اکرم چیمہ ٹیم کے منیجر جب کہ مائیک ہیسن ہیڈ کوچ ہوں گے، ایشلے نوفکی بولنگ کوچ، محمد حنیف ملک بیٹنگ کوچ ہوں گے۔
اس کے علاوہ شین میکڈرمٹ کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، گرانٹ لوڈن اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے ایڈوائزر عامر میر کا کہنا ہے کہ دنیا میں نائب کپتان کا رواج نہیں،اس لیے نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News