Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریخ سے آیا تحفہ زمین پر کتنے میں فروخت ہوا؟ حیران کن قیمت

Now Reading:

مریخ سے آیا تحفہ زمین پر کتنے میں فروخت ہوا؟ حیران کن قیمت
یہ ٹکڑا نومبر 2023 میں نائیجر کے سہارا ریگستان میں واقع آگادیز کے علاقے سے ایک شہابیہ شکاری کو ملا

مریخ سے آیا ہوا سب سے بڑا پتھر جو زمین پر دریافت کیا گیا، نیویارک میں ہونے والی معروف نیلام گھر سوتھبیز کی ایک نیلامی میں 5.3 ملین امریکی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ قیمتی شہابی پتھر ایک گمنام خریدار نے حاصل کیا ، پاکستانی روپے میں اس پتھر کی قیمت ڈیڑھ ارب سے زائد بنتی ہے۔

54 پاؤنڈ وزنی سرخی مائل بھورے رنگ کا یہ پتھر، جس کا نام NWA 16788 ہے، مریخی شہابیوں میں سب سے بڑا ٹکڑا ہے جو زمین پر ملا ہے۔

سوتھبیز کے مطابق یہ پتھر مریخ سے آنے والے اگلے سب سے بڑے پتھر سے 70 فیصد بڑا ہے، اور تقریباً 15 انچ لمبا ہے۔

نیلامی کی بولی 2 ملین ڈالر سے شروع ہوئی تھی اور بالآخر 4.3 ملین ڈالر پر بند ہوئی، جب کہ ٹیکس اور فیس ملا کر کل قیمت 5.3 ملین ڈالر بنی۔

Advertisement

سوتھبیز کی نائب چیئرپرسن برائے سائنس و نیچرل ہسٹری، کیسانڈرا ہیٹن نے کہا، یہ مریخ کا سب سے بڑا پتھر ہے جو زمین پر موجود ہے۔ خوش قسمتی سے یہ پتھر سمندر میں گرنے کے بجائے خشکی پر گرا، جہاں اسے دریافت کیا جا سکا۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ پتھر مریخ پر ایک بڑے شہابیے کے ٹکراؤ سے وہاں کی سطح سے الگ ہوا اور تقریباً 140 ملین میل کا سفر طے کر کے زمین پر آ گرا۔

یہ ٹکڑا نومبر 2023 میں نائیجر کے سہارا ریگستان میں واقع آگادیز کے علاقے سے ایک شہابیہ شکاری کو ملا۔۔

سائنسی تجزیے کے مطابق یہ پتھر اولیوین-گبروک شیرگوٹائٹ قسم سے تعلق رکھتا ہے، جو مریخی شہابیوں کی ایک نسبتاً نئی دریافت شدہ قسم ہے۔

اس کی ساخت میں 21.2 فیصد ماسکیلینائٹ نامی شیشہ بھی شامل ہے، جو مریخ پر شہابیے کے زوردار تصادم سے پیدا ہوا۔

Advertisement

دنیا بھر میں اب تک 77,000 سے زائد شہابیے تسلیم کیے گئے ہیں، جن میں صرف 400 مریخ سے آئے ہوئے ہیں۔ زمین پر صرف 19 ایسے گڑھے موجود ہیں جو شہابیوں کے اس حجم کے پتھروں کو پیدا کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر