Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اسمبلی میں برف پگھلنے لگی، حکومت و اپوزیشن کے 80 فیصد معاملات طے

Now Reading:

پنجاب اسمبلی میں برف پگھلنے لگی، حکومت و اپوزیشن کے 80 فیصد معاملات طے
اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پنجاب اسمبلی کے معطل ارکان کے ریفرنس پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت، 80 فیصد معاملات طے پا گئے۔

پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان کے ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان 80 فیصد نکات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے اور ایوان کی کارروائی کو بہتر بنانے کے لیے اصولی فریم ورک طے پا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان نے اپوزیشن کے سامنے تین بنیادی شرائط رکھی ہیں، ایوان میں گالم گلوچ اور غیرپارلیمانی زبان کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

وزیراعلیٰ یا وزراء کی تقریر کے دوران ہلڑ بازی یا نعرہ بازی نہ کی جائے اور بات کو تحمل سے سنا جائے اور ایوان کو پارلیمانی روایات کے مطابق چلایا جائے۔

Advertisement

حکومتی نمائندوں نے اپوزیشن سے ان شرائط پر تحریری گارنٹی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ آئندہ کسی قسم کی بدنظمی سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی نے بھی چار اہم مطالبات حکومتی ارکان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے سامنے رکھے۔

معطل کیے گئے ارکان کے خلاف ریفرنس واپس لیا جائے، تمام معطل ارکان کو بحال کیا جائے، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ احتجاج اور شور شرابہ ان کا آئینی و پارلیمانی استحقاق ہے، اسے سلب نہ کیا جائے۔

مذاکراتی کمیٹی کے مطابق اپوزیشن ارکان پر عائد جرمانے ختم کیے جائیں اور چار ارکان کو دوبارہ قائمہ کمیٹیوں کا چیئرمین مقرر کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پارلیمانی روایات اور جمہوری اقدار کے مطابق چلایا جائے گا۔

مذاکرات میں شامل فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ اسمبلی کی کارروائی کو باہمی تعاون کے تحت چلایا جائے تاکہ قانون سازی کے عمل میں رکاوٹ نہ آئے اور عوامی مسائل مؤثر طریقے سے حل کیے جا سکیں۔

Advertisement

آئندہ چند روز میں دونوں جانب سے تحریری معاہدے یا مفاہمتی دستاویز جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد معطل ارکان کی بحالی اور جرمانوں کی واپسی جیسے معاملات بھی طے پا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر