Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس مقابلے میں ہلاک نہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی

Now Reading:

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس مقابلے میں ہلاک نہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی
لاہور ہائیکورٹ: افغان فیملی کی پاکستانی شہریت کے حصول کی درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نہ کرنے کا فوری حکم دینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ عدالت تفتیش کا راستہ نہیں روک سکتی اور نہ ہی کسی شخص کو پوری زندگی کا تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی، جس میں درخواست گزار شہناز بی بی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس کا بیٹا مقدمات میں ملوث ہے اور اس وقت جیل میں ہے، تاہم خدشہ ہے کہ اسے جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز 7 جولائی سے ہوگا

درخواست میں یہ استدعا کی گئی تھی کہ عدالت پولیس کو ملزم کو جیل سے باہر نہ نکالنے اور کسی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

Advertisement

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کسی کے دماغ سے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کا بیٹھا خوف نہیں نکال سکتے، عدالت کسی کو پوری زندگی کا ریلیف نہیں دے سکتی، اگر ملزم کسی مقدمے میں ملوث ہے تو کیا اس کی تفتیش نہیں ہوگی؟”

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت آئی جی کو یہ حکم نہیں دے سکتی کہ وہ اپنے ماتحتوں کو تفتیش سے روکیں۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا پی سی بی میں نیا الیکشن کمیشن تعینات کرنے کا حکم

عدالت نے کہا کہ اگر ملزم جیل میں ہے تو تفتیش کے لیے پولیس علاقہ مجسٹریٹ سے رجوع کرے گی، اور جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا اختیار بھی عدالت کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

سماعت کے دوران ایس پی سی سی ڈی ناصر پنجوتہ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر اور درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملزم کو جیل سے نکال کر جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

عدالت نے دلائل سننے کے بعد، درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر درخواست کو نمٹا دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر