Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحارب فریقین نے جھڑپیں بند کرنے پر اتفاق کرلیا، امریکی وزیر خارجہ کا اعلان

Now Reading:

متحارب فریقین نے جھڑپیں بند کرنے پر اتفاق کرلیا، امریکی وزیر خارجہ کا اعلان
مستقبل کےغزہ میں حماس کا کوئی کردارنہیں ہوگا ، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ ، مارکو روبیو / فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ شام میں لڑنے والے مختلف گروہوں نے باہمی جھڑپیں ختم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

اس پیش رفت کو خطے میں قیام امن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ شام کے تمام فریقین سے رابطہ کیا ہے، یہ اقدامات آج رات شام میں خوفناک صورتحال کو ختم کردیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام شامی فریقین کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: شام، دمشق میں اسرائیل کے ایران اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر میزائل حملے

اعلان کے مطابق یہ اتفاق رائے بین الاقوامی سفارتی کوششوں اور طویل مذاکرات کا نتیجہ ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس فیصلے سے انسانی بحران میں کمی آئے گی اور پائیدار سیاسی حل کی راہ ہموار ہوگی۔

Advertisement

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس معاہدے میں شامی حکومت، اپوزیشن گروپس اور دیگر غیر ریاستی عناصر کا کتنا عمل دخل ہے، تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر اس معاہدے پر عملدرآمد کیا گیا تو شام میں کئی سال سے جاری خانہ جنگی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: شام کے ملٹری کالج پر ڈرون حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک

بعد ازاں شام نے بھی اعلان کیا کہ اس کی فوج نے شہر سویدا سے انخلاء شروع کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیل کے دارالحکومت دمشق پر متعدد فضائی حملوں اور امریکا کی جانب سے فوجی انخلا کے مطالبے کے بعد سامنے آیا۔

واضح رہے کہ بدھ کو اسرائیلی فوج نے شامی دارالحکومت پر شدید فضائی حملوں میں شامی وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا تھا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دمشق میں صدارتی محل کے قریب بھی فضائی حملے کیے گئے۔اسرائیل نے مطالبہ کیا تھا کہ دروز قبائل پر حملہ آور شامی فوج فوری طور پر سویدا سے نکل جائے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر