Advertisement
Advertisement
Advertisement

فسادی تنظیموں کو مل کر روکنا ہوگا،پاک افغان وزرائے داخلہ کا اتفاق

Now Reading:

فسادی تنظیموں کو مل کر روکنا ہوگا،پاک افغان وزرائے داخلہ کا اتفاق
فسادی تنظیموں کو مل کر روکنا ہوگا،پاک افغان وزرائے داخلہ کا اتفاق

وزیرداخلہ محسن نقوی اپنے افغان ہم منصب سے کابل میں ملاقات کررہے ہیں / فوٹو

فسادی تنظیموں کو مل کر روکنا ہوگا،پاک افغان وزرائے داخلہ کے درمیان کابل ملاقات میں اتفاق ہوگیا۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے اہم ملاقات کی۔

کابل میں ہونے والی اس ملاقات میں  پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اوردہشتگردی کے خاتمہ کیلیے باہمی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔

دونوں نے دوطرفہ تعلقات خصوصاً انسداد دہشتگردی، دراندازی اورکالعدم تحریک طالبان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

محسن نقوی کا افغان وزارت داخلہ آمد پرسراج الدین حقانی نے خیر مقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں کے مابین پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے وطن واپسی کے عمل پر گفتگو کی گئی۔

پاک افغان وزرائے داخلہ نے پاکستان اورافغانستان کے درمیان پرامن بقائے باہمی،استحکام اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

Advertisement

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایاکہ دہشتگرد تنظیمیں فساد اور عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں جسے مل کر روکنا ہو گا۔

انہون نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور دیرپا تعلقات چاہتاہے۔

محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان نے کئی دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی بے لوث مہمان نوازی کی۔ ان کاکہناتھاکہ افغان شہریوں کی قانونی طور پر آمد کے دروازے کھلے ہیں۔

سینیئرنائب افغان وزیر داخلہ ابراہیم سردار،نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر