Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرا دیا

Now Reading:

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرا دیا
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرا دیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

انگلینڈ  میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے افتتاحی میچ میں  انگلینڈ چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پاکستان چیمپئنز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے۔

ابتداء میں پاکستان چیمپئنز کو مشکلات کا سامنا رہا، اوپنر شرجیل خان 12 رنز بنا کر چوتھے اوور میں آؤٹ ہو گئے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز؛ پاکستان چیمپئنز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

Advertisement

اگلے اوور میں کامران اکمل بھی 8 رنزپر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد کپتان محمد حفیظ اور عمر امین نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، مگر عمر امین صرف 6 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

مزید 3 وکٹیں جلد گرنے کے باوجود محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلی اور 34 گیندوں پر 54 رنز بنائے، جن میں 8 چوکے شامل تھے۔آخری اوور میں عامر یامین نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 13 گیندوں پر 27 رنز بنائے، جن میں 3 چھکے شامل تھے۔

پاکستان چیمپئنز کے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 3 وکٹوں پر 155 رنز بناسکی۔

فل مسٹرڈ نے 51 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ای این بیل  نے 35 گیندوں پر ناقابل شکست 51 رنز بنائے۔کپتان مورگن بھی 12 گیندوں پر 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے رومان رئیس، عامر یامین اور سہیل تنویر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر