
مظفر گڑھ: بس اور ٹرالر میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
صبح سویرے مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے کے قریب مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھیں: حافظ آباد میں بس حادثہ، 7 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی
جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، بس جھنگ سے علی پور جا رہی تھی، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News