Advertisement
Advertisement
Advertisement

14 سے 17 جولائی کے دوران ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان

Now Reading:

14 سے 17 جولائی کے دوران ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان
برساتی بادل پہنچ گئے، سندھ بھر میں موسلا دھار بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے 14 جولائی سے 17 جولائی کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بارشوں کا یہ سلسلہ بالائی علاقوں سے شروع ہو کر ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، چترال، مالاکنڈ، بونیر، کوہاٹ، لکی مروت، مہمند، خیبر، وزیرستان، مانسہرہ، پشاور، مردان، ایبٹ آباد اور کرک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی سے خیبر تک طوفان، سیلاب، بارشیں، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، ساہیوال، نارووال، جھنگ، ننکانہ، فیصل آباد، چنیوٹ، اوکاڑہ، سرگودھا، بھکر، میانوالی، بہاولنگر، لودھراں اور مظفرگڑھ میں بارش کی پیش گوئی ہے۔

Advertisement

بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، بولان، قلات اور لسبیلہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب بھر میں موسلادھار مون سون بارشیں، فیصل آباد میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ

 سندھ میں تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، خیرپور اور شہید بینظیر آباد میں بارش کی توقع ہے۔

کراچی میں ہلکی بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ان دنوں میں کئی علاقوں میں تیز سے موسلا دھار بارش برسنے کا بھی امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور متعلقہ اداروں کو پیشگی تیاری کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر