Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ میں پاکستان بھارت کس تاریخ کوٹکرائیں گے؟ محسن نقوی نے شیڈول کااعلان کردیا

Now Reading:

ایشیا کپ میں پاکستان بھارت کس تاریخ کوٹکرائیں گے؟ محسن نقوی نے شیڈول کااعلان کردیا
شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

ایشیا کپ میں پاکستان بھارت کس تاریخ کوٹکرائیں گے؟۔ صدرایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

محسن نقوی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ پیغام میں بتایا کہ ایشیا کپ 2025 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک منعقد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ کی میزبانی اور مقام کا فیصلہ آج ACC اجلاس میں متوقع

ایونٹ کے تفصیلی شیڈول کا اعلان کر دیا گیاہے ۔ ایشیا کپ 2025 کے انعقاد کی تصدیق سے شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

خصوصاًایسے وقت میں جب جنوبی ایشیا میں عالمی کرکٹ کاماحول کئی بار سیاسی کشیدگی کی وجہ سے متاثررہاہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ایشیا کپ پر بھارتی ضد برقرار، مگر ورلڈ کپ میں ’جی حضور‘

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا شمار براعظم ایشیا کے سب سے بڑے کرکٹ ایونٹس میں ہوتا ہے۔جس میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال سمیت کئی دیگر ایشیائی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔

محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایشیا کپ کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع ہوگا۔اور یو اے ای ایک بار پھر اس ایونٹ کی کامیاب میزبانی کرے گا۔

ایشیاکپ کا اعلان کردہ شیڈول

پاکستان،بھارت،یواےای اورعمان گروپ اے میں شامل ہیں۔ بنگلادیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ گروپ بی میں رکھاگیاہے۔

ایشیاکپ کاپہلامیچ9ستمبرکوافغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ہوگا۔پاکستان ایشیاکپ میں اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا۔

Advertisement

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ 14 ستمبرکوہوگا۔ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر